1. Skip to Menu
  2. Skip to Content
  3. Skip to Footer>

مناظرہ کوہاٹ کی ویڈیوز

Friday, 24 March 2017 13:58

مناظرہ کوہاٹ کی ویڈیوز اپ لوڈ کر دی گئی ہیں

مکمل ویڈیوز دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مرکز اہل السنت والجماعت کے متخصص مولانا مقصود احمد حسانی نے اہل حق کی اس عظیم الشان فتح کی خوشی میں اپنا تازہ کلام سنایا۔ احناف میڈیا سروس کے زیر تعمیر سٹوڈیو میں اس نظم کو ریکارڈ کرکے آپ تک پہنچایا جارہا ہے۔ نظم کا عنوان ہے

دیوبندیاں نہیں ہرنا Deobandies Never Defeated

یہ کوئی نئی بات نہیں بلکہ روز ازل سے تقدیر کے قاضی کا فیصلہ ہے کہ اہل حق ہمیشہ فتح اور سرخروئی سے ہمکنار ہوتے ہیں جبکہ اہل باطل ذلت ورسوائی کی کھائی میں گرکر اپنی عاقبت بربادکرتے ہیں۔ مورخہ15مارچ2011ءبروز منگل کو اہل حق اہل السنة والجماعة دیوبند اور اہل باطل اہل البدعة بریلوی کے مابین نام نہاد”مروجہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم“ کے موضوع پر فیصلہ کن مناظرہ ہوا۔ جس میں متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کے تلمیذ خاص اور مرکز اہل السنة والجماعة کے شیخ التفسیر مولانا مقصود احمد صاحب صدر مناظرتھے، جبکہ مولانا ابو ایوب قادری صاحب دامت برکاتہم مناظر اور معاونین میں مولانا صفدر عباسی متخصص مرکز اہل السنة والجماعة سرگودھا اوربھائی محمد سفیان صاحب تھے۔ دوسری طرف اہل البدعة کے معروف علامہ ڈاکٹراشرف آصف جلالی بریلوی کے مایہ ناز شاگرد محمداعظم جلالی مناظر تھے، جبکہ صدر مناظر مولوی یونس قادری اور معاونین میں عبدالکریم جلالی شامل تھے۔ مناظرہ صبح تقریباً 8:15 بجے ضلع کوہاٹ کے علاقے شیخان میں ہوا۔اہل البدعة کے ترجمان اپنی خود ساختہ عید کو ثابت کرنے سے عاجز آگئے اوراہل حق نے ہمیشہ کی طرح اصل دین میں کمی بیشی کی جڑ کو اکھاڑ پھینکا

تمام اہل السنة والجماعة کو فتح مبارک۔

مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کی شادی

قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم: اعلنوا النکاح واجعلوہ فی المساجد۔ نکاح کا اعلان کیا کرو اور نکاح کی تقاریب مسجد میں منعقد کیا کرو۔ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن مدظلہم کے نکاح ثانی کی تقریب 6 جنوری بروز بدھ راولپنڈی کے نواحی علاقے حسن ابدال میں منعقد ہوئی۔ اس مبارک تقریب سے علماء کے خطاب اور نکاح کی ویڈیوز اپ لوڈ کردی گئی ہیں۔

بارک اللہ لھما وبارک علیھما وجمع بینھما فی خیر


ویڈیوز کے لیے یہاں کلک کریں

سیلاب زدہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں

Friday, 24 March 2017 13:58

پاکستان اس وقت تاریخ کے بدترین سیلاب کی زد میں ہے، متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن دامت برکاتہم کی خصوصی ہدایت پر احناف میڈیا سروس کی ٹیم نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں کے لوگوں کے حالات معلوم کرکے ان تک امدادی سامان پہنچایا۔ جب سیلاب آیا اس وقت مولانا محمد الیاس گھمن دامت برکاتہم بیرون ملک سفر پر تھے، بیرون ملک سے واپسی پر مولانا گھر جانے کے بجائے سیدھے سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچے اور متاثرین کے دکھ درد میں شریک ہوئے۔ احناف میڈیا سروس ان ویڈیوز کو آپ تک پہنچارہا ہے آپ بھی اپنے متاثرہ بھائیوں کے دکھ درد میں شریک ہوں۔ 

Part 1

Part 2


Part 3

مولانا طارق جمیل پر اعتراضات کی حقیقت

Friday, 24 March 2017 13:58

احناف میڈیا اب پیش کرتے ہیں…………

مولانا طارق جمیل پر اعتراضات کی حقیقت(مکمل ویڈیو)

تبلیغ دین اور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل دامت برکاتہم کے خلاف ایک غیر مقلد مولوی توصیف الرحمن زیدی کی دریدہ دہنی امت کے اتحاد و یگانگت کے لیے زہر قاتل ثابت ہو رہی تھی اور ذہنی خلفشار کا باعث بن رہی تھی

چنانچہ…………

متکلم اسلام سفیراحناف مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ (ناظم اعلی اتحاد اہل السنت والجماعت)نے بروقت اس کا علمی محاسبہ کرکے امت کو پھر سے ایک لڑی میں پرو دیا ہے۔احناف میڈیا سروس متکلم اسلام اور مبلغ اسلام کی مساعی کو آپ تک پہنچانے میں اپنی خدمات پیش کررہا ہے

تمام ویڈیوزدیکھنے کے لیے یہاں پر کلک کریں

Read more...

!!!رسوائی تیرا مقدر ہے

Friday, 24 March 2017 13:58

......احناف میڈیا سروس کی نئی اور اچھوتی پیشکش

!!!رسوائی تیرا مقدر ہے

!!!...ایسی ویڈیو سیریز جو آپ نے پہلے کبھی نہ دیکھی ہو گی

رسوائے زمانہ غیر مقلد مولوی معراج ربانی نے اکابر اہل السنت والجماعت خصوصاً تبلیغی اکابرین پر اتہامات کا جو سلسلہ شروع کر رکھا تھا، اس کے حاشیہ خیال میں بھی نہ تھا کہ"کبھی اپنی باری بھی آئے گی" خیر وہ دن گئے جب معراج میاں فاختہ اڑایا کرتے تھے۔ اب ان کی خبر لینے والے اہل السنت والجماعت کے پیروجوان کے علاوہ بچے بھی پیش پیش ہیں۔ حسن حقانی پہلوان انہی بچوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اس گستاخ کا پہلوانی کی دنیا میں نوٹس لیا ہے۔ وہ کیا ہے؟؟؟ نیچے موجود ویڈیوز میں دیکھیے

ویڈیوز دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں

Read more...

چکوال میں نعل پاک کی حقیقت

Friday, 24 March 2017 13:58

چکوال میں نعل پاک کی موجودگی....حقائق کیا ہیں!

چکوال کے علاقے دھرابی میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب نعل پاک کی حقیقت کیا ہے؟ اھل علاقہ کے تبصرے ملاحظہ فرمائیں۔ ہم اس پر اپنی کوئی رائے نہیں دیتے بلکہ ناظرین خود اس کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر وقت ہر جگہ اللہ تعالی کی طرح حاضر ناظر ماننے والوں کے لیے البتہ یہ ایک سوالیہ نشان ہے کہ جو شخصیت ہر جگہ موجود ہو اس کے "آنے" اور "جانے" کا کیا مطلب ہے؟؟؟


Read more...

تمام حضرات کی خدمت میں گذارش ہے کہ اگر آپ کو سائیٹ Exploreکرتے ہوئے کوئی Errorنظر آئے تو Contact Usکے پیچ پر جا کر ہمیں اس سے ضرور مطلع فرمائیں۔ اورمزید اپنی آراء سے ہمیں مطلع فرمائیں تاکہ سائیٹ کو مزید بہتر کیا جا سکے۔