1. Skip to Menu
  2. Skip to Content
  3. Skip to Footer>

Video

Naaf k Neechay Hath Bandhna (12 days course)

Saturday, 29 April 2017 23:26

نماز میں ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا، مولانا محمد اکمل

نماز میں قیام کے دوران ہاتھ کہاں باندھنے چاہییں؟ سنت کیا ہے؟ اہلسنت والجماعت کے نزدیک نماز میں ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا سنت ہے۔ مرکز اہلسنت والجماعت میں ہونے والے بارہ روزہ دورہ تحقیق المسائل میں مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کے شاگرد اور مرکز اہلسنت والجماعت کے استاذ مولانا محمد اکمل نے اس مسئلہ کی تنقیح کی ہے اور دلائل کے ساتھ ثابت کیا ہے کہ ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا سنت ہے۔ احناف میڈیا سروس کی طرف سے یہ ویڈیوز آپ کی خدمت میں پیش کی جارہی ہیں۔

نوٹ: تقریبا ستر گھنٹے کے دورانیہ پر مشتمل مکمل کورس سات ویڈیو ڈی وی ڈیز میں دستیاب ہے۔ منگوانے کے لیے درج ذیل فون نمبرز پر رابطہ کریں

0313-4959155      0322-4959155

Part 1

Part 2

Masla Noor Bashar (12 days course)

Saturday, 29 April 2017 23:26

مسئلہ نور بشر، مولانا محمد اکمل

اہل بدعت نے اہل اسلام کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کے لیے جن مسائل میں امت مسلمہ کے اجتماعی موقف سے اعراض کیا ہے ان میں ایک مسئلہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی کے نور یا بشر ہونے کا بھی ہے۔ بر صغیر میں انگریز کی آمد سے قبل پوری امت اس بات پر متفق تھی کہ تمام انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام بشر تھے۔ قرآن کریم کی بہت سی واضح آیات اور احادیث مبارکہ اس پر دلیل ہیں۔ لیکن خود کو اہلسنت حنفی کہنے والے بریلوی حضرات نے دعوی کر ڈالا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نور ہیں، بشر ہرگز نہیں۔ فیا للعجب۔۔۔۔ مرکز اہلسنت والجماعت میں ہونے والے بارہ روزہ دورہ تحقیق المسائل میں مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کے شاگرد اور مرکز اہلسنت والجماعت کے استاذ مولانا محمد اکمل نے اس مسئلہ کی تنقیح کی ہے اور دلائل کے ساتھ ثابت کیا ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات نور نہیں بلکہ بشر ہے۔ احناف میڈیا سروس کی طرف سے یہ ویڈیوز آپ کی خدمت میں پیش کی جارہی ہیں۔

نوٹ: تقریبا ستر گھنٹے کے دورانیہ پر مشتمل مکمل کورس سات ویڈیو ڈی وی ڈیز میں دستیاب ہے۔ منگوانے کے لیے درج ذیل فون نمبرز پر رابطہ کریں

0313-4959155      0322-4959155

Part 1

Part 2

Tark-e-Qiraat Khilaf al Imam (12 days course)

Saturday, 29 April 2017 23:26

ترک القراءۃ خلف الامام، مولانا عاطف معاویہ

نماز باجماعت کے دوران مقتدی قراءت کریں یا خاموش رہیں؟ احادیث کے مطابق مقتدیوں کو خاموش رہنے کا حکم ہے۔ مرکز اہلسنت والجماعت میں ہونے والے بارہ روزہ دورہ تحقیق المسائل میں متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی کے شاگرد اور مرکز کے استاذ مولانا عاطف معاویہ دامت برکاتہم کا تحقیقی سبق۔ احناف میڈیا سروس کی طرف سے یہ ویڈیوز آپ کی خدمت میں پیش کی جارہی ہیں۔

نوٹ: تقریبا ستر گھنٹے کے دورانیہ پر مشتمل مکمل کورس سات ویڈیو ڈی وی ڈیز میں دستیاب ہے۔ منگوانے کے لیے درج ذیل فون نمبرز پر رابطہ کریں

0313-4959155      0322-4959155

Part 1

Part 2

New Fitnay (12 days course)

Saturday, 29 April 2017 23:26

نئے فتنے، مولانا محمد نواز فیصل آبادی

عصر حاضر میں مسلمانوں کے ایمان و اعمال کے دشمن فتنوں کا تفصیلی جائزہ، اتحاد اہلسنت ضلع فیصل آباد کے امیر مولانا محمد نواز فیصل آبادی کا مرکز اہلسنت والجماعت میں ہونے والے بارہ روزہ دورہ تحقیق المسائل کے شرکاء کے لیے خصوصی سبق۔ احناف میڈیا سروس کی طرف سے یہ ویڈیوز آپ کی خدمت میں پیش کی جارہی ہیں۔

نوٹ: تقریبا ستر گھنٹے کے دورانیہ پر مشتمل مکمل کورس سات ویڈیو ڈی وی ڈیز میں دستیاب ہے۔ منگوانے کے لیے درج ذیل فون نمبرز پر رابطہ کریں

0313-4959155      0322-4959155

Part 1

Part 2

Khatm e Nabuwwat. Molana Allah Wasaya

Saturday, 29 April 2017 23:26

ختم نبوت، مولانا اللہ وسایا


جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی کے آخری نبی ہیں، آپ کے بعد کسی بھی معنی نبوت کا دعوی کرنے والا اور اس کی تصدیق کرنے والا کافر ہے۔ کوئی ظلی یا بروزی نبی نہں آنے والا، البتہ نبوت کا جھوٹا دعوی کرنے والے ہردور میں ہوتے رہے اور آئندہ بھی ہوں گے۔ علمائے اہلسنت نے ہر دور میں منکرین ختم نبوت کا تعاقب کیا ہے اور تاقیامت ناموس رسالت کی خاطر یہ فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے۔ علمائے دیوبند کو اللہ تعالی نے یہ اعزاز بخشا ہے کہ انہوں نے ہر میدان میں حق کی بالا دستی کی خاطر محنتیں کی اور قربانیاں دی ہیں، ختم نبوت کے میدان میں علمائے دیوبند کی قربانیاں اظہر من الشمس ہیں۔ مرکز اہلسنت والجماعت میں ہونے والے بارہ روزہ دورہ تحقیق المسائل میں دیگر موضوعات کے ساتھ ساتھ مسئلہ ختم نبوت پر تفصیلی سبق پڑھانے کے لیے مجاہد ختم نبوت مولانا اللہ وسایا دامت برکاتہم کو دعوت دی گئی۔ مولانا اللہ وسایا دامت برکاتہم نے پانچ گھنٹے کا تفصیلی سبق پڑھایا اور مسئلہ ختم نبوت کی وضاحت کے ساتھ ساتھ اس پر وارد کیے گئے شبہات کا ازالہ بھی فرمایا۔ احناف میڈیا سروس کی طرف سے یہ ویڈیوز آپ کی خدمت میں پیش کی جارہی ہیں۔

Part 1

Part 2

Part 3

Part 4

Part 5

تمام حضرات کی خدمت میں گذارش ہے کہ اگر آپ کو سائیٹ Exploreکرتے ہوئے کوئی Errorنظر آئے تو Contact Usکے پیچ پر جا کر ہمیں اس سے ضرور مطلع فرمائیں۔ اورمزید اپنی آراء سے ہمیں مطلع فرمائیں تاکہ سائیٹ کو مزید بہتر کیا جا سکے۔