1. Skip to Menu
  2. Skip to Content
  3. Skip to Footer>

مناظرہ کوہاٹ کی ویڈیوز

PDF Print E-mail

مناظرہ کوہاٹ کی ویڈیوز اپ لوڈ کر دی گئی ہیں

مکمل ویڈیوز دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مرکز اہل السنت والجماعت کے متخصص مولانا مقصود احمد حسانی نے اہل حق کی اس عظیم الشان فتح کی خوشی میں اپنا تازہ کلام سنایا۔ احناف میڈیا سروس کے زیر تعمیر سٹوڈیو میں اس نظم کو ریکارڈ کرکے آپ تک پہنچایا جارہا ہے۔ نظم کا عنوان ہے

دیوبندیاں نہیں ہرنا Deobandies Never Defeated

یہ کوئی نئی بات نہیں بلکہ روز ازل سے تقدیر کے قاضی کا فیصلہ ہے کہ اہل حق ہمیشہ فتح اور سرخروئی سے ہمکنار ہوتے ہیں جبکہ اہل باطل ذلت ورسوائی کی کھائی میں گرکر اپنی عاقبت بربادکرتے ہیں۔ مورخہ15مارچ2011ءبروز منگل کو اہل حق اہل السنة والجماعة دیوبند اور اہل باطل اہل البدعة بریلوی کے مابین نام نہاد”مروجہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم“ کے موضوع پر فیصلہ کن مناظرہ ہوا۔ جس میں متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کے تلمیذ خاص اور مرکز اہل السنة والجماعة کے شیخ التفسیر مولانا مقصود احمد صاحب صدر مناظرتھے، جبکہ مولانا ابو ایوب قادری صاحب دامت برکاتہم مناظر اور معاونین میں مولانا صفدر عباسی متخصص مرکز اہل السنة والجماعة سرگودھا اوربھائی محمد سفیان صاحب تھے۔ دوسری طرف اہل البدعة کے معروف علامہ ڈاکٹراشرف آصف جلالی بریلوی کے مایہ ناز شاگرد محمداعظم جلالی مناظر تھے، جبکہ صدر مناظر مولوی یونس قادری اور معاونین میں عبدالکریم جلالی شامل تھے۔ مناظرہ صبح تقریباً 8:15 بجے ضلع کوہاٹ کے علاقے شیخان میں ہوا۔اہل البدعة کے ترجمان اپنی خود ساختہ عید کو ثابت کرنے سے عاجز آگئے اوراہل حق نے ہمیشہ کی طرح اصل دین میں کمی بیشی کی جڑ کو اکھاڑ پھینکا

تمام اہل السنة والجماعة کو فتح مبارک۔

تمام حضرات کی خدمت میں گذارش ہے کہ اگر آپ کو سائیٹ Exploreکرتے ہوئے کوئی Errorنظر آئے تو Contact Usکے پیچ پر جا کر ہمیں اس سے ضرور مطلع فرمائیں۔ اورمزید اپنی آراء سے ہمیں مطلع فرمائیں تاکہ سائیٹ کو مزید بہتر کیا جا سکے۔