1. Skip to Menu
  2. Skip to Content
  3. Skip to Footer>

میں کیوں حنفی ہوا؟ سابق غیر مقلد مولانا احسان اللہ فاروقی کی چشم کشا داستان Why did i become Hanfi?

PDF Print E-mail

فرقہ اہل حدیث پاک وہند کی طرف سے اہل السنت والجماعت کو بلاوجہ نشانہ بنانے اور عوام کو گمراہ کرنے کی معاندانہ کوششوں کے رد میں حجۃ اللہ فی الارض مناظر اہلسنت مولانا امین صفدر اوکاڑوی رحمہ اللہ تعالی نے اتحاد اہلسنت کے نام سے ایک علمی جماعت کی بنیاد رکھی۔ اکابر نے متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی کو اس کا ناظم اعلی مقرر کیا تو مولانا نے اس جماعت کو ایک تحریک کی شکل دے دی۔ الحمد للہ ان حضرات کی کوششوں کے نتائج و ثمرات سامنے آنا شروع ہوئے تو اہل باطل کے خرمن میں بجلیاں کوند گئیں۔ جن لوگوں کے دلوں میں خوف خدا اور قبول حق کی صلاحیت ہے وہ الحمد للہ مسلسل قافلہ حق میں شمولیت کا اعلان کررہے ہیں۔ ایسے لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ہم ان شاء اللہ وقتا فوقتا ان کے انٹرویوز آپ تک پہنچاتے رہیں گے۔ مولانا محمد احسان کا شمار انہی خوش نصیب لوگوں میں ہوتا ہے جن کو اللہ تبارک وتعالی نے راہ حق کی طرف رجوع کی توفیق سے نوازا۔ گذشتہ دنوں مولانا احسان مرکز اہلسنت سرگودھا تشریف لائے تو انہوں نے ہماری خواہش پر اپنا انٹرویو ریکارڈ کرایا۔ مرکز اہلسنت سے  متصل مالٹوں کے خوبصورت باغ میں اس انٹرویو کی ریکارڈنگ کی گئی۔ غیر مقلدین کی حقیقت سے آگاہی کے لیے اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں۔

یہاں سے ڈائون لوڈ کریں Download from here

آن لائن دیکھیں View online

تمام حضرات کی خدمت میں گذارش ہے کہ اگر آپ کو سائیٹ Exploreکرتے ہوئے کوئی Errorنظر آئے تو Contact Usکے پیچ پر جا کر ہمیں اس سے ضرور مطلع فرمائیں۔ اورمزید اپنی آراء سے ہمیں مطلع فرمائیں تاکہ سائیٹ کو مزید بہتر کیا جا سکے۔