1. Skip to Menu
  2. Skip to Content
  3. Skip to Footer>

مرکز اہلسنت کے ساتھ تعاون کیجئے

Written by Markaz Ahle Sunnat

01 August 2011

رمضان المبارک کے مہینے میں ہر نیکی کا اجر ستر گنا بڑھا دیا جاتا ہے، اس مقدس مہینے میں متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کی زیر سرپرستی اور نگرانی میں چلنے والے مرکز اہل السنت والجماعت کے ساتھ تعاون کیجئے اور دونوں جہانوں کی کامیابیاں اور خوشیاں سمیٹنے کےساتھ ساتھ دین کی نشر و اشاعت میں معاون بنئے۔  فتنوں کے اس دور میں الحمد للہ مرکز اہلسنت والجماعت اپنی تمام تر مساعی دین اسلام کی حقیقی تعلیمات کے فروغ میں صرف کر رہا ہے۔ مرکز اہلسنت والجماعت کے ماہانہ اخراجات تقریبا ساڑھے تین لاکھ سے زائد ہیں، اور مرکز اس وقت سات لاکھ روپے سے زیادہ رقم کا مقروض ہے۔ تمام اہل دل سے خصوصی دعائوں اور تعاون کی اپیل ہے۔

نوٹ: زکوۃ، صدقات یا عطیات میں سے جس مد میں رقم بھیجی جائے اس کی صراحت کردی جائے تاکہ اس رقم کو اس کے مصرف میں خرچ کیا جاسکے۔

مرکز اہل السنت کے مکمل تعارف اور خدمات پر مشتمل کتابچہ یہاں سے ڈائون لوڈ کریں

بینک اکائونٹ

Title Name: Muhammed Ilyas, Account number: 1401-03600000900, Meezan Bank, College Road branch, Sargodha

منی آرڈر

مولانا محمد علی، ناظم مرکز اہلسنت۔ چک نمبر 87 جنوبی لاہور روڈ سرگودھا 

بیرون ملک سے رقوم بذریعہ ویسٹرن یونین یا منی گرام بھی بھیجی جاسکتی ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے درج ذیل ای میل ایڈریسز پر رابطہ کریں

This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it  ,   This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it

بیس تراویح + مرد اور عورت کی نماز میں فرق کے دلائل + بنات اہلسنت اگست2011

Written by alittehaad

06 August 2011

رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں احناف میڈیا سروس کی طرف سے پیش خدمت ہیں تین انمول تحفے۔۔۔ بیس تراویح کے دلائل پر مشتمل خوبصورت فور کلر پوسٹر، مرد اور عورت کی نماز میں فرق کے دلائل پر مشتمل خوبصورت فور کلر پوسٹر اور ماہنامہ بنات اہلسنت کا اگست کا تازہ شمارہ جو رمضان المبارک کے حوالے سے خوبصورت علمی، تحقیقی، ادبی اور دلچسپ مضامین پر مشتمل ہے۔ احناف میڈیا سروس کی طرف سے ان پوسٹرز کو شائع کرنے اور تقسیم کرنے کی عام اجازت ہے۔

بیس تراویح کے دلائل کا پوسٹر یہاں سے ڈائون لوڈ کریں

مرد عورت کی نماز میں فرق کا پوسٹر یہاں سے ڈائون لوڈ کریں

ماہنامہ بنات اہلسنت اگست 2011 ء یہاں سے ڈائون لوڈ کریں

صلوۃ التسبیح پڑھنے کا طریقہ

Written by alittehaad

26 July 2011

صلوة التسبیح بہت اہمیت کی حامل ہے اس کی چار رکعت ایک سلام کے ساتھ ہیں۔ ہر رکعت میں75 بار یہ تسبیح” سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر“پڑھنی چاہیے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عباس بن مطلب رضی اللہ عنہ کو ارشاد فرمایا۔ اے چچا ! کیا میں آپ کو ایک ہدیہ اور ایک خبر نہ دوں ؟ .... اللہ تعالی آپ کے نئے پرانے بھول کر کئے ہوئے اور جان بوجھ کر کئے ہوئے ، چھوٹے بڑے، چھپ کر کئے ہوئے یا ظاہر ہوکر سب گناہ معاف فرما دیں؟ وہ یہ کہ آپ چار رکعت پڑھیں۔ ہر رکعت میں سورة فاتحہ اور کوئی سورة پڑھیں جب پہلی رکعت میں قرات سے فارغ ہوں تو یہ کلمات سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر 15 بار پڑھیں، جب رکوع کریں تو حالت رکوع میں دس بار پڑھیں ، پھر رکوع سے سر اٹھائیں تو دس مرتبہ کہیں ۔ پھر سجدہ میں دس مرتبہ کہیں ۔ پھر سجدہ سے سر اٹھائیں تو دس مرتبہ کہیں پھر سجدہ کریں تو دس مرتبہ کہیں ، پھر سجدہ سے سر اٹھائیں تو دس مرتبہ کہیں (پھر دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہو جائیں) یہ کل75بار ہوگئے آپ چار رکعت میں ایسا ہی کریں۔ اگر ہر دن پڑھنے کی طاقت ہو تو ہر دن پڑھیں، ورنہ تو ہر جمعہ کو ایک بار پڑھیں، ورنہ ہر مہینہ میں ایک بار پڑھیں ،ورنہ سال میں ایک بار پڑھیں اور اگر سال میں بھی نہ پڑھ سکیں تو عمر بھر میں ایک بار ضرور پڑھیں۔ ایک دوسرا طریقہ بھی صلوة التسبیح کے متعلق مروی ہے ۔ وہ یہ کہ ثناءپڑھنے کے بعد مذکورہ تسبیح 15 بار پڑھے ۔ پھرقرات سے فارغ ہونے کے بعد ،پھر رکوع کی حالت میں ، پھر رکوع کے بعد، پھر سجدہ اولیٰ میں ،پھر سجدہ کے بعد بیٹھنے کی حالت میں ، پھر دوسرے سجدہ میں دس دس بار پڑھیں پھر سجدہ ثانی کے بعد نہ بیٹھیں بلکہ کھڑے ہو جائیں ۔ باقی ترتیب وہی ہے ۔ (جامع ترمذی ج1 ص109،الترغیب والترہیب ج 1ص269 )

احناف میڈیا سروس کی طرف سے صلوۃ التسبیح پڑھنے کا مکمل طریقہ ایک پوسٹر کے شکل میں ترتیب دیا گیا ہے۔ اس کی مدد سے بڑی آسانی سے پوری ترتیب سمجھی جاسکتی ہے۔ اس خوبصورت پوسٹر کو درج ذیل لنک سے ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ احناف میڈیا سروس کی طرف سے اس پوسٹر کو چھپوانے اور تقسیم کرنے کی عام اجازت ہے۔

ڈائون لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

تراویح کا مسئلہ متنازع نہ بنایا جائے

Written by alittehaad

26 July 2011

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، مسلمان اس مقدس مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کر کے اللہ تبارک وتعالی کا قرب حاصل کرتے ہیں لیکن بعض گمراہ لوگ اس مقدس مہینے کی عبادات کو بھی متنازعہ بنانے اور ان کی اہمیت کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان مسائل میں ایک اہم مسئلہ تراویح کا ہے۔ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی کی زیر طبع کتاب نماز اہلسنت کا ایک باب آپ کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے جس میں مستند حوالہ جات سے یہ بات ثابت کی گئی ہے کہ تراویح بیس رکعات ہیں۔ نیچے جو لنک دیا گیا ہے اس لنک سے اس فائل کو ڈائون لوڈ کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اسے پہنچائیں۔ اللہ تعالی ہم سب کو امت مسلمہ کے متفقہ عقائد و مسائل سے انحراف سے محفوظ رکھیں۔ 

ڈائون لوڈ کرنے لیے یہاں رائٹ کلک کریں

تمام حضرات کی خدمت میں گذارش ہے کہ اگر آپ کو سائیٹ Exploreکرتے ہوئے کوئی Errorنظر آئے تو Contact Usکے پیچ پر جا کر ہمیں اس سے ضرور مطلع فرمائیں۔ اورمزید اپنی آراء سے ہمیں مطلع فرمائیں تاکہ سائیٹ کو مزید بہتر کیا جا سکے۔