1. Skip to Menu
  2. Skip to Content
  3. Skip to Footer>

تراویح کا مسئلہ متنازع نہ بنایا جائے

Written by alittehaad

26 July 2011

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، مسلمان اس مقدس مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کر کے اللہ تبارک وتعالی کا قرب حاصل کرتے ہیں لیکن بعض گمراہ لوگ اس مقدس مہینے کی عبادات کو بھی متنازعہ بنانے اور ان کی اہمیت کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان مسائل میں ایک اہم مسئلہ تراویح کا ہے۔ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی کی زیر طبع کتاب نماز اہلسنت کا ایک باب آپ کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے جس میں مستند حوالہ جات سے یہ بات ثابت کی گئی ہے کہ تراویح بیس رکعات ہیں۔ نیچے جو لنک دیا گیا ہے اس لنک سے اس فائل کو ڈائون لوڈ کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اسے پہنچائیں۔ اللہ تعالی ہم سب کو امت مسلمہ کے متفقہ عقائد و مسائل سے انحراف سے محفوظ رکھیں۔ 

ڈائون لوڈ کرنے لیے یہاں رائٹ کلک کریں

بارہ روزہ دورہ تحقیق المسائل کی اختتامی تقریب

Written by Markaz Ahle Sunnat

02 July 2011

 

مرکز اہلسنت کے زیر اہتمام بارہ روزہ دورہ تحقیق المسائل کی اختتامی تقریب 21 جولائی کو ساڑھے چھ بجے مرکز اہلسنت میں ہوئی۔ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی اور مولانا منیر احمد منور دامت برکاتہم العالیہ نے شرکاء کو اسناد دیں۔ 

دورہ تحقیق المسائل کے تمام اسباق کی ویڈیوز ان شاء اللہ بہت جلد آپ کی خدمت میں پیش کردی جائیں گی۔

مناظرہ لیہ، موضوع ایک مجلس کی تین طلاق

Written by alittehaad

06 July 2011

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کے شاگرد خاص اور مرکز اہل السنت والجماعت کے شعبہ تخصص فی التحقیق والدعوہ کے استاد امولانا مقصود احمد پاکپتنی دامت برکاتہم احقاق حق کے لیے ضلع لیہ کے نواحی علاقے 219ٹی ڈی اے میں مورخہ 28 جون 2011 کو تشریف لائے جہاں تین طلاق کے مسئلہ پر فرقہ غیر مقلدین کے نام نہاد مولوی عامر کلیم سے اس موضوع پر مناظرہ طے تھا ۔لیکن یہ شکست خوردہ قوم حسب سابق اس بار بھی اہل السنت کے دلائل کو جواب نہ دے سکی اور اسلحے کے زور پر علماء اہل السنت کو قتل کرنا چاہا لیکن اللہ تعالی کا خصوصی فضل شامل حال رہا اور مناظرین اہل السنت بال بال بچ گئے ۔۔۔۔ منآظرہ کی اصل روداد اپنی آنکھوں سے ملاحظہ فرمائیں ۔اس تمام کارروائی کو احناف میڈیا سروس کی ٹیم نے آپ کے لیے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا اور آپ تک پیش کرنے میں خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ آپ نیچے موجود ویڈیوز کے پریویوز پر کلک کرکے اس مناظرہ کو آن لائن دیکھ سکتے ہیں نیز ڈائون لوڈ کے لنکس بھی موجود ہیں۔

مناظرہ کی تمام ویڈیوز دیکھنے اور ڈائون لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

عقیدہ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے منکر امام مسجد کا حکم

Written by Markaz

03 July 2011

عقیدہ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم تمام اہل السنت والجماعت کا متفقہ عقیدہ ہے۔ کچھ لوگ خود کو اہلسنت دیوبندی کہلاتے ہیں لیکن اس عقیدہ کو نہیں مانتے۔ جب ان سے اس بارے میں بات کی جائے تو روافض کی طرح تقیہ کرنے لگتے ہیں حالانکہ علماء اہلسنت علماء دیوبند کی متفقہ دستاویز المہند علی المفند میں اس عقیدہ کی صراحت موجود ہے۔  گذشتہ دنوں سرگودھا کے نواحی علاقہ میں ایک امام مسجد کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ اس عقیدہ کا منکر ہے تو اہل علاقہ اس کو ساتھ لے کر تبلیغی مرکز رائیونڈ چلے گئے۔ مرکز کے امام مولانا جمیل صاحب نے جامعہ اشرفیہ لاہور کے دارالافتاء فون کرکے مفتی شیر محمد علوی دامت برکاتہم سے اس مسئلہ کی وضاحت چاہی۔ مفتی صاحب نے فرمایا کہ ان کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے اور ایسی نماز واجب الاعادہ ہوگی۔ احناف میڈیا سروس کی طرف سے اس گفتگو کی ریکارڈنگ آپ کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے۔

Download Audio from here

Read Complete Text from here

To Listen online click below

تمام حضرات کی خدمت میں گذارش ہے کہ اگر آپ کو سائیٹ Exploreکرتے ہوئے کوئی Errorنظر آئے تو Contact Usکے پیچ پر جا کر ہمیں اس سے ضرور مطلع فرمائیں۔ اورمزید اپنی آراء سے ہمیں مطلع فرمائیں تاکہ سائیٹ کو مزید بہتر کیا جا سکے۔