1. Skip to Menu
  2. Skip to Content
  3. Skip to Footer>

Complete Videos of 12 Days Course دورہ تحقیق المسائل کی ویڈیوز

Written by alittehaad

15 August 2011


احناف میڈیا سروس کی طرف سے پیش خدمت ہیں معرکۃ الآرا مسائل پر محققین علماء کی لاجواب ویڈیوز،عمومی طور پر پیش آنے والے مسائل کے حل اور جدید و قدیم فتنوں سے آگاہی کے لیے دیکھئے یہ ویڈیوز
فتنہ ڈاکٹر ذاکر نائیک، مفتی شبیر احمد

نماز میں آمین آہستہ کہنا، مفتی شبیر احمد

مرد اور عورت کی نماز میں فرق، مولانا عبد الشکور حقانی

مسلک اہلسنت کا فروغ کیسے ممکن ہے، مولانا منیر احمد منور

ختم نبوت، مولانا اللہ وسایا

فتنہ جماعت المسلمین، مولانا رضوان عزیز

حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم، مولانا رضوان عزیز

فتنہ انکار حدیث، مولانا رضوان عزیز

بخاری شریف اور غیر مقلدین، مولانا رضوان عزیز

نماز جنازہ، مولانا شفیق الرحمن

بریلویت کی حقیقت۔ مفتی شاہد مسعود

مناظرہ کے اصول، مفتی شاہد مسعود

نئے فتنے، مولانا محمد نواز فیصل آبادی

ترک قراءت خلف الامام، مولانا عاطف معاویہ

مسئلہ تین طلاق، مولانا عاطف معاویہ

مسئلہ نور بشر، اثبات بشریت، مولانا محمد اکمل

ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا، مولانا محمد اکمل

ترک رفع الیدین، مولانا محمد اکمل

عقیدہ کی محنت، مولانا خبیب احمد گھمن

اصلاح کیوں ضروری ہے، مولانا غلام یسین صابر

اہل علم کے طبقات، مولانا خالد زبیر

دورہ تحقیق المسائل میں شریک طلبہ کے بیانات

دورہ تحقیق المسائل کے شرکاء کے تاثرات

تقریب تقسیم اسناد

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی کے اسباق

صفات باری تعالی اور مسئلہ استوی علی العرش

مسئلہ تقلید

تراویح بیس یا آٹھ

سوال و جواب کی نشست

نوٹ: تقریبا ستر گھنٹے کے دورانیہ پر مشتمل مکمل کورس سات ویڈیو ڈی وی ڈیز میں دستیاب ہے۔ منگوانے کے لیے درج ذیل فون نمبرز پر رابطہ کریں

0313-4959155      0322-4959155

اللہ کے فضل و کرم سے ہم نے یہ ویڈیوز محض ایک چھوٹے سے ہینڈی کیم کی مدد سے بنائی ہیں، اس کیمرہ میں ایکسٹرنل مائک کی آپشن نہ ہونے وجہ سے آواز کی کوالٹی کچھ ٹھیک نہیں۔ دعا فرمائیں کہ اللہ تعالی ہمیں جدید کیمرے عطا فرمائیں تاکہ علمائے اہلسنت کے علوم کو بہترین انداز میں آپ تک پہنچایا جاسکے۔ احناف میڈیا سروس کے زیر تعمیر سٹوڈیو کے لیے کیمروں اور جدید کمپیوٹرز کی اشد ضرورت ہے، اہل دل سے تعاون کی اپیل ہے۔

معراج ربانی کی حقیقت مولانا ایوب صفدر کی زبانی

Written by alittehaad

10 August 2011

احناف میڈیا سروس کی طرف سے پیش خدمت ہے نام نہاد مسلک اہلحدیث کے نمائندہ بد زبان بد تمیز خطیب، علمائے حق اور اسلاف امت کے گستاخ معراج ربانی کے جھوٹ، فریب، علمی بددیانتیوں اور خیانتوں پر مشتمل نئے سلسلہ کی پہلی کڑی۔۔۔۔ معراج ربانی کی حقیقت مولانا ایوب صفدر طوفانی کی زبانی

مکمل ویڈیوز کے لیے یہاں کلک کریں

مرکز اہلسنت کے ساتھ تعاون کیجئے

Written by Markaz Ahle Sunnat

01 August 2011

رمضان المبارک کے مہینے میں ہر نیکی کا اجر ستر گنا بڑھا دیا جاتا ہے، اس مقدس مہینے میں متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کی زیر سرپرستی اور نگرانی میں چلنے والے مرکز اہل السنت والجماعت کے ساتھ تعاون کیجئے اور دونوں جہانوں کی کامیابیاں اور خوشیاں سمیٹنے کےساتھ ساتھ دین کی نشر و اشاعت میں معاون بنئے۔  فتنوں کے اس دور میں الحمد للہ مرکز اہلسنت والجماعت اپنی تمام تر مساعی دین اسلام کی حقیقی تعلیمات کے فروغ میں صرف کر رہا ہے۔ مرکز اہلسنت والجماعت کے ماہانہ اخراجات تقریبا ساڑھے تین لاکھ سے زائد ہیں، اور مرکز اس وقت سات لاکھ روپے سے زیادہ رقم کا مقروض ہے۔ تمام اہل دل سے خصوصی دعائوں اور تعاون کی اپیل ہے۔

نوٹ: زکوۃ، صدقات یا عطیات میں سے جس مد میں رقم بھیجی جائے اس کی صراحت کردی جائے تاکہ اس رقم کو اس کے مصرف میں خرچ کیا جاسکے۔

مرکز اہل السنت کے مکمل تعارف اور خدمات پر مشتمل کتابچہ یہاں سے ڈائون لوڈ کریں

بینک اکائونٹ

Title Name: Muhammed Ilyas, Account number: 1401-03600000900, Meezan Bank, College Road branch, Sargodha

منی آرڈر

مولانا محمد علی، ناظم مرکز اہلسنت۔ چک نمبر 87 جنوبی لاہور روڈ سرگودھا 

بیرون ملک سے رقوم بذریعہ ویسٹرن یونین یا منی گرام بھی بھیجی جاسکتی ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے درج ذیل ای میل ایڈریسز پر رابطہ کریں

This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it  ,   This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it

بیس تراویح + مرد اور عورت کی نماز میں فرق کے دلائل + بنات اہلسنت اگست2011

Written by alittehaad

06 August 2011

رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں احناف میڈیا سروس کی طرف سے پیش خدمت ہیں تین انمول تحفے۔۔۔ بیس تراویح کے دلائل پر مشتمل خوبصورت فور کلر پوسٹر، مرد اور عورت کی نماز میں فرق کے دلائل پر مشتمل خوبصورت فور کلر پوسٹر اور ماہنامہ بنات اہلسنت کا اگست کا تازہ شمارہ جو رمضان المبارک کے حوالے سے خوبصورت علمی، تحقیقی، ادبی اور دلچسپ مضامین پر مشتمل ہے۔ احناف میڈیا سروس کی طرف سے ان پوسٹرز کو شائع کرنے اور تقسیم کرنے کی عام اجازت ہے۔

بیس تراویح کے دلائل کا پوسٹر یہاں سے ڈائون لوڈ کریں

مرد عورت کی نماز میں فرق کا پوسٹر یہاں سے ڈائون لوڈ کریں

ماہنامہ بنات اہلسنت اگست 2011 ء یہاں سے ڈائون لوڈ کریں

صلوۃ التسبیح پڑھنے کا طریقہ

Written by alittehaad

26 July 2011

صلوة التسبیح بہت اہمیت کی حامل ہے اس کی چار رکعت ایک سلام کے ساتھ ہیں۔ ہر رکعت میں75 بار یہ تسبیح” سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر“پڑھنی چاہیے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عباس بن مطلب رضی اللہ عنہ کو ارشاد فرمایا۔ اے چچا ! کیا میں آپ کو ایک ہدیہ اور ایک خبر نہ دوں ؟ .... اللہ تعالی آپ کے نئے پرانے بھول کر کئے ہوئے اور جان بوجھ کر کئے ہوئے ، چھوٹے بڑے، چھپ کر کئے ہوئے یا ظاہر ہوکر سب گناہ معاف فرما دیں؟ وہ یہ کہ آپ چار رکعت پڑھیں۔ ہر رکعت میں سورة فاتحہ اور کوئی سورة پڑھیں جب پہلی رکعت میں قرات سے فارغ ہوں تو یہ کلمات سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر 15 بار پڑھیں، جب رکوع کریں تو حالت رکوع میں دس بار پڑھیں ، پھر رکوع سے سر اٹھائیں تو دس مرتبہ کہیں ۔ پھر سجدہ میں دس مرتبہ کہیں ۔ پھر سجدہ سے سر اٹھائیں تو دس مرتبہ کہیں پھر سجدہ کریں تو دس مرتبہ کہیں ، پھر سجدہ سے سر اٹھائیں تو دس مرتبہ کہیں (پھر دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہو جائیں) یہ کل75بار ہوگئے آپ چار رکعت میں ایسا ہی کریں۔ اگر ہر دن پڑھنے کی طاقت ہو تو ہر دن پڑھیں، ورنہ تو ہر جمعہ کو ایک بار پڑھیں، ورنہ ہر مہینہ میں ایک بار پڑھیں ،ورنہ سال میں ایک بار پڑھیں اور اگر سال میں بھی نہ پڑھ سکیں تو عمر بھر میں ایک بار ضرور پڑھیں۔ ایک دوسرا طریقہ بھی صلوة التسبیح کے متعلق مروی ہے ۔ وہ یہ کہ ثناءپڑھنے کے بعد مذکورہ تسبیح 15 بار پڑھے ۔ پھرقرات سے فارغ ہونے کے بعد ،پھر رکوع کی حالت میں ، پھر رکوع کے بعد، پھر سجدہ اولیٰ میں ،پھر سجدہ کے بعد بیٹھنے کی حالت میں ، پھر دوسرے سجدہ میں دس دس بار پڑھیں پھر سجدہ ثانی کے بعد نہ بیٹھیں بلکہ کھڑے ہو جائیں ۔ باقی ترتیب وہی ہے ۔ (جامع ترمذی ج1 ص109،الترغیب والترہیب ج 1ص269 )

احناف میڈیا سروس کی طرف سے صلوۃ التسبیح پڑھنے کا مکمل طریقہ ایک پوسٹر کے شکل میں ترتیب دیا گیا ہے۔ اس کی مدد سے بڑی آسانی سے پوری ترتیب سمجھی جاسکتی ہے۔ اس خوبصورت پوسٹر کو درج ذیل لنک سے ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ احناف میڈیا سروس کی طرف سے اس پوسٹر کو چھپوانے اور تقسیم کرنے کی عام اجازت ہے۔

ڈائون لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

تمام حضرات کی خدمت میں گذارش ہے کہ اگر آپ کو سائیٹ Exploreکرتے ہوئے کوئی Errorنظر آئے تو Contact Usکے پیچ پر جا کر ہمیں اس سے ضرور مطلع فرمائیں۔ اورمزید اپنی آراء سے ہمیں مطلع فرمائیں تاکہ سائیٹ کو مزید بہتر کیا جا سکے۔