1. Skip to Menu
  2. Skip to Content
  3. Skip to Footer>

Molana Abubakar Ghazipuri & Molana Khursheed Aalam ki Wafat مولانا ابوبکر غازیپوری اور مولانا خورشید عالم کی وفات

Written by محمد الیاس گھمن

08 February 2012

ہندوستان کے معروف عالم دین اور قلم کار مولانا ابوبکر غازی پوری اور دارالعلوم دیوبند وقف کے شیخ الحدیث مولانا خورشید عالم قضائے الہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ میرا حضرت ابوبکر غازیپوری سے بہت پیار کا رشتہ تھا، حضرت چند سال قبل پاکستان تشریف لائے تو میں ان کا رفیق سفر تھا۔ حضرت نے ہندوستان واپسی پر اپنے دو ماہی رسالہ زمزم میں لکھا کہ مولانا الیاس اتنا سفر کرتے ہیں کہ ان کا نام ہی گھمن پڑ گیا ہے۔ اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائیں اور سیئات کو حسنات سے مبدل فرمائیں۔ میں مرکز اہل السنت والجماعت اور احناف میڈیا سروس کے تمام اراکین کی طرف سے مولانا ابو بکر غازی پوری رحمہ اللہ اور مولانا خورشید عالم رحمہ اللہ کے اہل خانہ، متعلقین اور انڈیا کے تمام مسلمانوں خصوصا طلبہ اور علماء سے تعزیت کرتا ہوں اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اللھم لا تحرمنا اجرہما ولا تفتنا بعدہما

محتاج دعا: محمد الیاس گھمن، مرکز اہل السنت والجماعت، سرگودھا

Molana Hakeem Mazhar DB Visits Markaz Ahle Sunnat

Written by alittehaad

08 February 2012

ہمارے بڑے حضرت، حضرت اقدس مولانا الشاہ حکیم محمد اختر دامت برکاتہم کے صاحبزادے ہمارے محترم مولانا حکیم محمد مظہر حفظہ اللہ تعالی یکم فروری بروز بدھ خانقاہ اختریہ اشرفیہ، واقع مرکز اہل السنت والجماعت، سرگودھا میں تشریف لائے۔انہوں نے ماہانہ اصلاحی مجلس سے خطاب فرمایا اور بعد ازاں مرکز کے تخصص فی التحقیق وا لدعوۃ کے طلبہ سے خصوصی نشست فرمائی۔ مولانا حکیم محمد مظہر دامت برکاتہم نے اصلاحی مجلس میں بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ:

ہمارے مولانا الیاس گھمن صاحب نے جو باغ لگایا ہے اللہ اس کو قائم و دائم رکھے اور اس کو پورے عالم میں پھیلا کر شرف قبولیت دے۔

بعد ازاں طلبہ سے خطاب کے دوران انہوں نے فرمایا کہ فتنوں کی سرکوبی کے لیے اللہ تعالی نے مولانا الیاس گھمن صاحب کو قبول کیا ہے اور غیر مقلدین اسفار میں مجھے کہتے ہیں کہ مولانا الیاس گھمن نے ہمارا بہت پیچھا کیا ہوا ہے۔ انہوں نے طلبہ سے بات کرتےہوئے خوب حوصلہ افزائی کی اور آخر میں دعا دیتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالی اس کام کو دور تک پھیلائے اور آپ تمام حضرات کو اس کے لیے قبول کرے۔

مولانا حکیم محمد مظہر حفظہ اللہ تعالی کا بیان سننے کے لیے یہاں کلک کریں

Maqam e Fiqh Seminar, Lahore

Written by alittehaad

10 January 2012

مقام فقہ سیمینار کی ویڈیوز اپ لوڈ ہو چکی ہیں۔

ویڈیوز کے لیے یہاں کلک کریں

Click here for Videos

میرے قتل کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ محمد الیاس گھمن

Written by alittehaad

26 December 2011

میرے قتل کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ مولانا محمد الیاس گھمن
اتحاد اہل السنت والجماعت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی، چیف ایگزیکٹو احناف میڈیا سروس مولانا محمد الیاس گھمن نے بتایا ہے کہ میرے بارے اندرون ملک اور بیرون ممالک خصوصا  پڑوسی ملک بھارت میں یہ مشہور کیا جارہا ہے کہ مجھے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام میں کافی اضطراب پایا جارہا ہے ۔انہوں نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ ان پر فائرنگ ہوئی ہے ۔میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے فرمایا کہ عوام ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں ،ہم کل بھی مسلک اہل السنت والجماعت کی علمی خدمت میں مگن تھے اور جب تک اللہ نے چاہا ہم یونہی خدمت کرتے رہیں گے ۔ تمام احباب اور مخلصین کی خدمت میں درخواست ہے کہ تمام علمائے حق کے لیے دعا گو رہیں کہ اللہ تعالی انہیں اپنی عافیت میں رکھیں۔

امام اٰعظم سیمینار، لاہور کی ویڈیوز

Written by alittehaad

13 December 2011

الحمد للہ لاہور میں ہونے والے امام اعظم سیمینار کی مکمل ویڈیوز اپ لوڈ ہوچکی ہیں۔

ویڈیوز کے لیے یہاں کلک کریں

تمام حضرات کی خدمت میں گذارش ہے کہ اگر آپ کو سائیٹ Exploreکرتے ہوئے کوئی Errorنظر آئے تو Contact Usکے پیچ پر جا کر ہمیں اس سے ضرور مطلع فرمائیں۔ اورمزید اپنی آراء سے ہمیں مطلع فرمائیں تاکہ سائیٹ کو مزید بہتر کیا جا سکے۔