1. Skip to Menu
  2. Skip to Content
  3. Skip to Footer>

Roof of Markaz Ahlus Sunnah Collapsedمرکز اہل السنت والجماعت کی چھت گر گئی۔

Written by alittehaad

08 August 2012

The roof of new constructed hall at Markaz Ahlus Sunnah Sargodha fell down yesterday. This hall was constructed for the students of "Dora Tahqeeq ul Masail" and the next year it would be used for the class of "Specialisation in Tahqeeq and Dawah". This hall costed 7,00,000 (seven lac rupees). Do make Dua for reconstruction of this hall. You can watch video of the collapsed hall below.

مرکز اہل السنت والجماعت میں دورہ تحقیق المسائل کے شرکاء کے لیے تعمیر شدہ نئے ہال کی چھت گر گئی۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ یہ ہال تقریبا دو ماہ قبل تعمیر کیا گیا تھا۔ رمضان المبارک کے بعد اس ہال میں تخصص فی التحقیق والدعوۃ کی کلاس نے بیٹھنا تھا۔ اس ہال کی تعمیر پر تقریبا سات لاکھ روپے کی لاگت آئی تھی۔ دعا کریں کہ اللہ تعالی اس ہال کی دوبارہ جلد تعمیر کا بندوبست فرما دیں۔ منہدم شدہ ہال کی ویڈیو  دیکھنے کے لیے نیچے کلک کریں

Give Your Zakat, Sadqa, Fitrana for Markaz Ahl e Sunnat

Written by alittehaad

10 May 2012

مرکز اہل السنت والجماعت سرگودھا کے طلبہ کی کفالت کیجئے

زکوۃ، صدقات، فطرانہ، عطیات مرکز اہل السنت والجماعت کو دیجئے

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حففظہ اللہ تعالی کے زیر سرپرستی مرکز اہل السنت والجماعت الحمد للہ ہمہ جہتی علمی اور تحقیقی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ مرکز میں مقیم علماء اور طلبہ کی تعداد 150 سے زیادہ ہے جن کا قیام، کھانا پینا اور دیگر اخراجات مرکز اہل السنت کے ذمہ ہیں۔ مرکز کے ماہانہ اخراجات تین لاکھ روپے سے زیادہ ہیں۔ اپنی زکوۃ، فطرانہ، صدقات اور عطیات مرکز اہل السنت والجماعت کے طلبہ کو دیں۔ نیکی کے اس کام میں خود بھی حصہ لیں اور اپنے دوست احباب اور عزیز و اقارب کو بھی اس طرف متوجہ کرکے اس عظیم علمی تحریک میں حصہ لیں۔ اللہ تعالی دونوں جہانوں میں بہت جزائے خیر عطا فرمائیں۔

بینک اکائونٹ Bank Account

Name: Muhammad Ilyas, Accont no: 1401-0360000900 Meezan Bank, Sargodha

To send donations from abroad please contact

بیرون ملک سے رقم بھیجنے کے لیے درج ذیل ای میل ایڈریس یا فون نمبر پر رابطہ کریں

This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it

This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it

0092-334-4004420

Sirat e Mustaqeem Course in summer Vacation

Written by alittehaad

09 May 2012

صراط مستقیم کورس

عقائد وا عمال کی اصلاح کریں، موسم گرما کی تعطیلات کو قیمتی بنائیں

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی کی مرتب کردہ ، مقبول عام کتاب صراط مستقیم کورس کا دسواں ایڈیشن منظر عام پر آچکا ہے۔ گرمیوں کی چھٹیوں میں اسکولز، کالجز اوریونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات اور زندگی کے دوسرے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ایک انمول تحفہ۔ائمہ مساجد اپنی مساجد میں دس دن سے لے کر چالیس دن تک کا کورس اس کتاب کی روشنی میں باآسانی پڑھا سکتے ہیں۔ کتاب منگوانے کے لیے اس پتہ پر رابطہ فرمائیں۔
مکتبہ اہل السنت والجماعت، چک نمبر 87 جنوبی لاہور روڈ، سرگودھا۔

فون 03326311808         03216353540

World Wide Ijtima at Khanqah Ashrafiya, Karachi

Written by alittehaad

28 March 2012

عالمی تربیتی و روحانی اجتماع

زیر سرپرستی: شیخ العرب والعجم عارف باللہ حضرت شاہ حکیم محمد اختر زید مجدہم

منتظم اعلی: مولانا حکیم محمد مظہر دامت برکاتہم

مقام: جامعہ اشرف المدارس، گلستان جوہر، کراچی

بتاریخ: 29 مارچ تا یکم اپریل

موسم کی مناسبت سے بستر ہمراہ لائیں۔

برائے رابطہ: 0300-8233744

حضرت والا کے تمام متعلقین، محبین اور بندہ کے تمام احباب شرکت فرمائیں۔

محتاج دعا: محمد الیاس گھمن

Videos of Annual Ijtima Markaz Ahl e Sunnat Uploaded

Written by alittehaad

17 March 2012

مرکز اہل السنت کے سالانہ اجتماع کی ویڈیوز اپ لوڈ ہوچکی ہیں۔
دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

تمام حضرات کی خدمت میں گذارش ہے کہ اگر آپ کو سائیٹ Exploreکرتے ہوئے کوئی Errorنظر آئے تو Contact Usکے پیچ پر جا کر ہمیں اس سے ضرور مطلع فرمائیں۔ اورمزید اپنی آراء سے ہمیں مطلع فرمائیں تاکہ سائیٹ کو مزید بہتر کیا جا سکے۔