1. Skip to Menu
  2. Skip to Content
  3. Skip to Footer>

عقیدہ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے منکر امام مسجد کا حکم

PDF Print E-mail

عقیدہ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم تمام اہل السنت والجماعت کا متفقہ عقیدہ ہے۔ کچھ لوگ خود کو اہلسنت دیوبندی کہلاتے ہیں لیکن اس عقیدہ کو نہیں مانتے۔ جب ان سے اس بارے میں بات کی جائے تو روافض کی طرح تقیہ کرنے لگتے ہیں حالانکہ علماء اہلسنت علماء دیوبند کی متفقہ دستاویز المہند علی المفند میں اس عقیدہ کی صراحت موجود ہے۔  گذشتہ دنوں سرگودھا کے نواحی علاقہ میں ایک امام مسجد کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ اس عقیدہ کا منکر ہے تو اہل علاقہ اس کو ساتھ لے کر تبلیغی مرکز رائیونڈ چلے گئے۔ مرکز کے امام مولانا جمیل صاحب نے جامعہ اشرفیہ لاہور کے دارالافتاء فون کرکے مفتی شیر محمد علوی دامت برکاتہم سے اس مسئلہ کی وضاحت چاہی۔ مفتی صاحب نے فرمایا کہ ان کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے اور ایسی نماز واجب الاعادہ ہوگی۔ احناف میڈیا سروس کی طرف سے اس گفتگو کی ریکارڈنگ آپ کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے۔

Download Audio from here

Read Complete Text from here

To Listen online click below

تمام حضرات کی خدمت میں گذارش ہے کہ اگر آپ کو سائیٹ Exploreکرتے ہوئے کوئی Errorنظر آئے تو Contact Usکے پیچ پر جا کر ہمیں اس سے ضرور مطلع فرمائیں۔ اورمزید اپنی آراء سے ہمیں مطلع فرمائیں تاکہ سائیٹ کو مزید بہتر کیا جا سکے۔