1. Skip to Menu
  2. Skip to Content
  3. Skip to Footer>

خانقاہ اشرفیہ اختریہ

PDF Print E-mail

خانقاہ اشرفیہ اختریہ

یہ    حکمت    ملکوتی   ،  یہ    علم     لاہوتی

حرم کے درد کا درماں نہیں تو کچھ بھی نہیں

یہ   ذکر   نیم  شبی  یہ  مراقبے   یہ   سرور

تری خودی کے نگہباں نہیں توکچھ بھی نہیں

                برائیوں سے بچنے اور جادہ حق پر گامزن رہنے کا سب سے سادہ اورآسان ترین طریقہ اہل اللہ کی صحبت اختیار کرنا ہے۔ ان اہل دل حضرات کی صحبت سے قلوب کا زنگ اترتا ہے اور نیکی کا کام بجا لانا آسان ہوتا ہے۔ مرکز اہل السنت و الجماعت میں قائم خانقاہ اشرفیہ اختریہ ان اکابر کا فیضان ہے جن کے علم اور تقویٰ کے نور کی تابناکیوں کا کوئی خیرہ چشم ہی انکار کر سکتا ہے۔

                 متکلم اسلام  سفیر احناف پیر طریقت حضرت مولانا محمد الیاس گھمن دام ظلہم کو سلاسل اربعہ میں عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر دامت برکاتہم العالیہ اور قطب العصر مرشد العلماءحضرت اقدس مولانا سید محمد امین شاہ رحمہ اللہ تعالی سے خلافت اور اجازت بیعت حاصل ہے۔

                خانقاہ اشرفیہ اختریہ میں ہر انگریزی مہینے کی پہلی جمعرات کو بعد نماز مغرب اصلاحی بیان اور مجلس ذکر ہوتی ہے جس میں حضرت مولانا محمد الیاس گھمن دامت فیوضہم کے مریدین اور متعلقین کی ایک کثیر تعداد شرکت کرتی ہے۔


تمام حضرات کی خدمت میں گذارش ہے کہ اگر آپ کو سائیٹ Exploreکرتے ہوئے کوئی Errorنظر آئے تو Contact Usکے پیچ پر جا کر ہمیں اس سے ضرور مطلع فرمائیں۔ اورمزید اپنی آراء سے ہمیں مطلع فرمائیں تاکہ سائیٹ کو مزید بہتر کیا جا سکے۔