1. Skip to Menu
  2. Skip to Content
  3. Skip to Footer>

لائبریری

PDF Print E-mail

لائبریری

                کتاب اور علم کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔ کتابیں وہ چشمہ ہائے آب حیات ہیں جو تشنگان علم و فن کی سیرابی اور قلب و نظر کی بے آب و گیاہ وادیوں کی شادابی کی ضامن ہیں۔ مرکز اہل السنت والجماعت میں بحمد اللہ تعالی ایک عظیم الشان ذخیرہ کتب موجود ہے جس سے طلبہ اپنی علمی پیاس بجھاتے ہیں۔ مرکز کی لائبریری میں تفسیر، اصول تفسیر، علوم القرآن، حدیث، اصول حدیث، فقہ، اصول فقہ، قواعد فقہیہ، تجوید و قراءت، صرف، نحو، لغت، تاریخ، سیرت، مغازی، اسماءالرجال، مناظرہ و اصول مناظرہ، منطق، فلسفہ، فتاوی، رد فرق باطلہ، تقابل ادیان، مطالعہ مذاہب غرضیکہ ہر موضوع اور ہر فن پر کتب کا ایک وسیع ذخیرہ جمع کیا گیا ہے۔

                 ہر فن کی بنیادی اور اہم  کتب اکٹھی کی گئی ہیں اور یہ سلسلہ بلا انقطاع جاری ہے لیکن اب بھی بہت سی کتب کی کمی ہے ۔ مرکز کی لائبریری سے نہ صرف مرکز کے اساتذہ و طلبہ بلکہ ملک بھر سے آنے والے اہل ذوق حضرات بھی استفادہ کرتے ہیں۔  مرکز اھل السنت کی لائبریری باوجود کشادگی کے تنگی کا شکوہ کرتی دکھائی دیتی ہے اور کسی صاحب دل کی منتظرہے ۔

تمام حضرات کی خدمت میں گذارش ہے کہ اگر آپ کو سائیٹ Exploreکرتے ہوئے کوئی Errorنظر آئے تو Contact Usکے پیچ پر جا کر ہمیں اس سے ضرور مطلع فرمائیں۔ اورمزید اپنی آراء سے ہمیں مطلع فرمائیں تاکہ سائیٹ کو مزید بہتر کیا جا سکے۔