1. Skip to Menu
  2. Skip to Content
  3. Skip to Footer>

متفرقات

PDF Print E-mail

الاختر فری ڈسپینسری

                مرکز اور اہل علاقہ کی طبی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے الاختر فری ڈسپینسری قائم ہے۔ غریب اور نادار لوگوں کے لیے مفت علاج معالجہ اور بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مطبخ

                 مرکز اہل السنت کےقیام کے روز سے آج تک یہ شعبہ علماءکرام کی خدمت میں مصروف ہے۔ وسائل کی تنگی کے باوجود کھانے کا معیار عمدہ رکھنے کی بھرپور کوشش کی جاتی ہے۔ مطبخ میں یومیہ سو سے زیادہ افراد کا کھانا پکتا ہے۔

دار الاقامہ

                اس شعبے کے فرائض میں طلباءکے قیام کی ترتیب ان کا رہن سہن اور دیگر متعلقہ امور کا انتظام شامل ہے۔مرکز کی طرف سے کوشش کی جاتی ہے کہ حتی الوسع مہمانان رسول ﷺ کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔

برقیات

مرکز اہل السنت والجماعت کی درس گاہوں، مسجد، مہمان خانہ، دارالاقامہ،اساتذہ کی رہائش گاہوں، مطبخ اور دیگر تمام ضروریات کے مقام پر بجلی کی فراہمی جنریٹر کی سہولت، آب رسانی اور اس سے متعلقہ تمام انتظامات کرنا اسی شعبہ کی ذمہ داری ہے۔

تعمیرات

                نئی عمارات کی تعمیرا ور موجودہ عمارت کی اصلاح و مرمت ، رنگ وروغن اور تزئینی امور اس شعبہ سے متعلق ہیں۔

مہمان خانہ

                                مرکزاہل السنت والجماعت کی بڑھتی ہوئی خدمات اور علماءحق کے ہاں مقبولیت عامہ کی بنا پر مرکز اہل السنت والجماعت میں مہمانوں کی کثیر تعداد میں آمد جاری رہتی ہے۔ ان معزز مہمانوں کی اکثریت علماءکرام اور مذہبی حلقے سے تعلق رکھتی ہے۔ مہمانوں کی ضیافت، مدارت اور قیام و طعام اس شعبہ کی مرہون منت ہے جو تاحال ایک کمرہ پر مشتمل ہے۔

دعوت وارشاد

                مرکز اہل السنت والجماعت کے شعبہ دعوت و ارشاد کے زیر اہتمام علماءکرام نہ صرف قریبی علاقوں بلکہ ملک کے مختلف حصوں میں اصلاحی، دعوتی اور تبلیغی اجتماعات، جلسوں اور انفرادی واجتماعی نشستوں سے خطاب کرتے ہیں۔ عوام الناس کے اخلاق کی اصلاح اور ان کے ایمان و عقائد کے تحفظ کی خاطر مرکز کے شعبہ دعوت و ارشاد کے زیر اہتمام بیانات اور دروس کے علاوہ دعوتی پمفلٹس اور دیگر اصلاحی مواد کی طباعت کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہر ہفتہ آن لائن بیان اور بذریعہ خط وکتابت اور ای میل سوالات کے جوابات بھی دیے جاتے ہیں۔


تمام حضرات کی خدمت میں گذارش ہے کہ اگر آپ کو سائیٹ Exploreکرتے ہوئے کوئی Errorنظر آئے تو Contact Usکے پیچ پر جا کر ہمیں اس سے ضرور مطلع فرمائیں۔ اورمزید اپنی آراء سے ہمیں مطلع فرمائیں تاکہ سائیٹ کو مزید بہتر کیا جا سکے۔