1. Skip to Menu
  2. Skip to Content
  3. Skip to Footer>

قیام مرکز اھلسنت والجماعت

PDF Print E-mail

قیام

                                  نظر میں عہد رفتہ ہے اب بھی حال کی طرح                                   

سلف  کا  شیوہ  سامنے  ہے  مثال  کی  طرح

                 شجر سلف سے پیوستہ، علمائے اہل السنت کی تابندہ روایات کا پاسدار، باطل اور اہل باطل کی راہ کا کوہ گراں، مرکز اہل حق، علماءو اصفیاءکا مسکن یہ ادارہ شورو شغب اور شہری زندگی کے ہنگاموں سے دور سرگودھا کے ایک گاں چک نمبر 87جنوبی میں قائم ہے۔ یہ گاں سرگودھا شہر سے قریباً آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر مین سرگودھا۔لاہور روڈ پر واقع ہے۔

                 چہار اطراف سے گھنے باغات کے فطری ماحول میں گھر ا ہوا مرکز اہل السنت و الجماعت دین فطرت کی سچی، حقیقی اور خالص تشریحات و تعبیرات کاا مین ہے۔

مرکز کی مبارک تأسیس شوال المکرم ۱۴۲۳ھ مطابق دسمبر 2002ءمیں متکلم اسلام مناظر اہل السنة سفیر احناف حضرت مولانا محمد الیاس گھمن دامت برکاتہم کے ہاتھوں عمل میں آئی۔

                 مرکز اہل السنت بحمد اللہ تعالیٰ درس وتدریس، تعلیم و تعلم، دعوت و تبلیغ اور اصلاح و ارشاد کے شعبوں میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ خصوصاًفکری تربیت، اصلاح عقائد اور رد فرق باطلہ کے ضمن میں مرکز اہل السنت و الجماعت کی مساعی پر تجدیدی رنگ نمایاں ہے۔ آئندہ صفحات میں مرکز کی علمی، اصلاحی اور دعوتی خدمات اور شعبہ جات کا اجمالی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

 ذلک فضل اللہ یؤتیہ من یشآء


تمام حضرات کی خدمت میں گذارش ہے کہ اگر آپ کو سائیٹ Exploreکرتے ہوئے کوئی Errorنظر آئے تو Contact Usکے پیچ پر جا کر ہمیں اس سے ضرور مطلع فرمائیں۔ اورمزید اپنی آراء سے ہمیں مطلع فرمائیں تاکہ سائیٹ کو مزید بہتر کیا جا سکے۔